جنرل کیانی امریکی جنگ کواپنی جنگ قرارنہ دیں منورحسن

نام نہاد جنگ کاپاکستانی قوم کوبہت بڑاخمیازہ بھگتنا پڑا، قوم آزمائے لوگوں کومستردکردیگی


Numainda Express May 03, 2013
نام نہاد جنگ کاپاکستانی قوم کوبہت بڑاخمیازہ بھگتنا پڑا، قوم آزمائے لوگوں کومستردکردیگی فوٹو: فائل

KARACHI: امیرجماعت اسلامی سیدمنورحسن نے کہاہے کہ جنرل کیانی عالم اسلام کیخلاف امریکی جنگ کواپنی جنگ قرارنہ دیں،یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔

دہشتگردی کیخلاف اس نام نہاد جنگ کاپاکستانی قوم کوبہت بڑاخمیازہ بھگتناپڑاہے،مشرف نے یہ جنگ امریکی حکم پر پاکستان پر مسلط کی تھی جس نے ہزاروں معصوم جانوںکونگل لیا اورملکی معیشت کی کمرتوڑدی۔آج چاروں طرف نظر آنے والی دہشت گردی،غربت،مہنگائی، بے روزگاری اوربجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اسی جنگ کے تحفے ہیں۔

زرداری اوراس کے حواریوں نے مشرف کی پالیسیوں کوجاری رکھ کرملک وملت کو موجودہ بحرانوں سے دوچارکیا۔زرداری اور اس کے اتحادی ٹولے کامنشور وہ نہیں جو وہ چھاپ کربانٹ رہے ہیں بلکہ ان کا منشورامریکی غلامی،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اورڈرون حملے ہیںجوپانچ سال تک قوم نے بھگتا ہے اوراب تک بھگت رہی ہے،جماعت اسلامی کامنشور وہ ہے جو اس نے پانچ سال میں کر کے دکھایا ہے، ہمارے پاس اقتداراوراختیارات نہیں تھے لیکن اس صوبے کے لوگ گواہی دیں گے کہ ان کوتین تین بارہجرت کرنا پڑی ہے۔



جماعت اسلامی ملٹری آپریشن ،زلزلہ اورسیلاب زدگان کے ساتھ نظر آئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے پشاوراین اے 4 بڈھ بیرکے مقام پرانتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے این اے 4 سے امیدوار قومی اسمبلی ملک صابر حسین اعوان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔منور حسن نے کہاکہ مشرف نشان عبرت بن چکا ہے تمام چوروں کو مشرف کے انجام سے عبرت پکڑنی چاہیے، پرویز مشرف کوفارم ہائوس سے نکال کرجیل میں بند کیا جائے۔انہو ں نے کہاکہ زرداری، گیلانی،الطاف حسین،راجہ پرویزاشرف سمیت سب چوروں کوسمجھ لینا چاہئے کہ ان کاحال بھی مشرف سے مختلف نہ ہوگا۔ امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں قوم آزمائے لوگوںکو دوباہ آزمانے کی غلطی نہیں کرے گی بلکہ مخلص ودیانتدارامیدواروںکوووٹ دیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں