فرانس میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایرانی سفارت کار گرفتار

ریلی میں امریکی صدر کے ایک وکیل روڈی گیولیانی بھی شرکت کر رہے تھے

ایرانی سفارت کار پ الزام ہے کہ وہ فرانس میں ایرانی اپوزیشن کی ایک ریلی پر ’دہشت گردانہ حملہ‘ کرنا چاہتے تھے فوٹو:یورونیوز

بیلجیئم میں ایرانی سفارت کار سمیت 6 افراد کو فرانس میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیلجیئم میں ایک ایرانی سفارت کار سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان پر شبہ ہے کہ وہ فرانس میں ایرانی اپوزیشن کی ایک ریلی پر 'دہشت گردانہ حملہ' کرنا چاہتے تھے۔ اس ریلی میں امریکی صدر کے ایک وکیل روڈی گیولیانی بھی شرکت کر رہے تھے۔




تین دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری فرانس میں عمل میں لائی گئی ہے۔ بیلجیئم حکام کے مطابق جس سفارت کار کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم ایرانی سفارت خانے سے منسلک ہے۔



گرفتار ہونےوالے افراد میں ایک جوڑا بھی شامل ہے جن کی شناخت عامر ایس اور نسیمہ این کے نام سے ہوئی ہے، یہ دونوں میاں بیوی ایرانی نژاد بیلجیئم شہری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ یہ ہفتے کے روز پیرس کے نواحی علاقے میں ایرانی گروپ پیپلز مجاہدین آف ایران کی طرف سے منعقد کردہ ایک ریلی میں بم نصب کرنا چاہتے تھے۔ اس جوڑے کی گاڑی سے نصف کلو دھماکا خیز موادبھی برآمد کیا گیاہے۔
Load Next Story