کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں پرسابق چیئرمین جاوید حنیف گرفتار

غیرقانونی تقرریوں سے قومی خزانے کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، نیب کراچی


ویب ڈیسک July 03, 2018
جاوید حنیف کوکراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

نیب نے کرپشن اورجعلی بھرتیوں کے الزام میں کے پی ٹی کے سابق چیئرمین جاوید حنیف کوگرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب کراچی نے ایم کیوایم رہنما بابرغوری کے فرنٹ مین اورسابق چیئرمین کے پی ٹی محمد جاوید حنیف کوکراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا۔ جاوید حنیف کو16 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق جاوید حنیف پرسابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے ایما پر اختیارات کے غلط استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں ملازمین کی بھرتی کا الزام ہے، غیرقانونی تقرریوں سے قومی خزانے کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ بھرتی کئے گئے افراد میں سے بڑی تعداد دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کے ریکارڈ کی حامل تھی۔







دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاوید حنیف کا جرم کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے، الیکشن کے نتائج پراثرانداز ہونے کی کوشش ہے اورچیف آف آرمی اسٹاف جاوید حنیف کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ جاوید حنیف کئی سال قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے نیب کواب خیال آیا ہے اورنیب کا دہرا معیارمنظور نہیں کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے مقدمات بند اورجاوید حنیف کو گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین کے پی ٹی پی ایس 95 ضلع کورنگی سے ایم کیو ایم کی ٹکٹ پرالیکشن لڑرہے ہیں۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |