پی ٹی آئی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 03, 2018
اراکین نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے کرڈسپلن اورآرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی کی، ترجمان پی ٹی آئی. (فوٹو:فائل)

ISLAMABAD: تحریک انصاف نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے تمام اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہے، کمیٹی پارٹی ٹکٹ کے خلاف لڑنے والے اراکین کی رپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرے گی۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تمام ارکین کی جانب سے حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں اراکین انتخابات نہیں لڑیں گے لیکن جن افراد کو کسی وجہ سے ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور یہ حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ایسے افراد کے نام دو رکنی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے اور کمیٹی ایسے امیدواران کے خلاف ضابطے کی کاروائی کرے گی ، اس کاروائی کا آغاز فوری کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |