راجا پرویزکیساتھ وہی سلوک ہوناچاہیے جوگیلانی سے ہواعمران

دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں، ملک کیلیے جان بھی دینا پڑی تو گریز نہیں کروںگا‘ انٹرویو


INP August 12, 2012
دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں، ملک کیلیے جان بھی دینا پڑی تو گریز نہیں کروںگا‘ انٹرویو۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر راجاپرویز اشرف کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا، دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں، ملک کیلیے جان دینا پڑی توگریز نہیںکروںگا' ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ حکمران اپنی کرپشن بچانے کیلیے عدلیہ سمیت تمام اداروں کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

(ن) لیگ بوکھلاہٹ کاشکارہے کیونکہ آئندہ انتخابات میں نہ صرف ان کو بلکہ پیپلزپارٹی اور ان کے اتحادیوں کو اپنی واضح شکست نظر آ رہی ہے' تحریک انصاف عوام کے طاقت سے ملک میں تبدیلی لارہی ہے اورکرپٹ سیاستدانوں کیلیے اب کوئی جگہ نہیں۔میں نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی بہتری کی بات کی ہے۔ جب تک جان میں جان ہے حق اور سچ کی بات کرتا رہوں گا۔ جب تک امریکی جنگ میں پاکستان شریک ہے دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |