عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کے ساتھ مریم نواز

اسپانسرڈ دھرنے یا سیاست، عمران خان کس چیزکے لیے کھڑے ہیں، مریم نواز کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک July 03, 2018
تمام پاکستانیوں کیلئے پیغام ہے جو25 جولائی کے تاریخی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں، عمران خان: فوٹو: فائل

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کے ساتھ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں میلکم ایکس کے مقولے 'جو کسی بات کے لیے کھڑا نہیں ہوتا ہر چیزکے لیے گرتا ہے' کودہراتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پاکستانیوں کے لئے پیغام ہے جو 25 جولائی کے تاریخی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔



جس پرسابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے جواب میں کہا کہ آپ کس چیزکے لیے کھڑے ہیں، خلائی مخلوق، سازشوں، امپائرکی انگلی، صادق سنجرانی، ڈکٹیشن، اسپانسرکیے ہوئے دھرنوں یا سیاست کے لیے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔