سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا نے زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دیدی

کپتان ایرون فنچ نے ڈارسی شاٹ کے ساتھ مل کر ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی 223 رنز کی شراکت قائم کی

کپتان ایرون فنچ نے ڈارسی شاٹ کے ساتھ مل کر ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی 223 رنز کی شراکت قائم کی فوٹو:آئی سی سی

آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دیدی۔


ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، کپتان ایرون فنچ نے ڈارسی شاٹ کے ساتھ مل کر ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی 223 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں وکٹیں آخری اوور میں گریں، شارٹ 46 رنز بنانے کر بلیسنگ موزربانی کی گیند پر وکٹ کیپر کا کیچ بنے، ایرون فنچ نے صرف 76 گیندوں کا استعمال کرتے ہوئے 16 چوکوں اور 14 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگز کھیلی، وہ بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہو گئے، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے زمبابوے کو 42 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، چامو چبھابا (18) اور سولومن مائر 28 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد وکٹیں تسلسل سے گرتی رہیں اور زمبابوین ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنا پائی، پیٹر مور 19، کپتان ہیملٹن مساکاذا 12 جبکہ تریسائی موساکاندا اور ریان برل 10،10 رنز بنا پائے۔ اینڈریو ٹائی نے 3، ایشٹن اگار نے 2 جبکہ بلی سٹین لیک، جائے رچرڈسن، گلین میکسویل اور مارکوس سٹوئنس نے ایک ایک وکٹ اڑائی۔
Load Next Story