پیٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بھی گرا دی گئی مہنگائی کا طوفان

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا


ویب ڈیسک July 03, 2018
قیمت میں اضافے کے بعد صارفین کو 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا : فوٹو:فائل

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے اور بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافہ کر کے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نرخوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں