امریکا نے چین کی موبائل کمپنی کو قومی سلامتی کے خلاف قرار دیدیا

چین کی ریاستی موبائل کمپنی نے امریکا میں اپنا نیٹ ورک چلانے کے لیے درخواست 2001 میں دی تھی۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی عروج پر ہے۔ فوٹو : فائل

امریکا نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر چین کی موبائل کمپنی کو لائسنس دینے سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی موبائل کمپنی کو امریکا میں خرید وفروخت کے لیے لائسنس دینے سے انکار کردیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین مواصلاتی نظام کے ذریعے امریکا کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کی وجہ سے چین کی موبائل کمپنی کو لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔


امریکی محکمہ کامرس کے سیکریٹری برائے مواصلات اور انفارمیشن ڈیوڈ جے ریڈل نے کہا کہ چینی موبائل کمپنی کے حکام ملاقات میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی سلامتی کے مفادات کے بارے میں خدشات دور کرنے میں ناکام رہے جب کہ تحفظات پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر محکمہ نے وزارت کو لائسنس جاری نہ کرنے کی تجویز دی، جسے قبول کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کی ریاستی موبائل کمپنی نے 7 برس قبل موبائل فونز کی فروخت اور نیٹ ورک لائسنس کے لیے امریکا کی وفاقی مواصلات کمیشن (ایف سی سی) سے لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی تاہم اس وقت دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی تجارتی اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کیا ہوا ہے۔
Load Next Story