جسٹس شاکرکی ریٹائرمنٹ پرجسٹس تصدق سینئرترین جج بن جائینگے
17اگست کوریٹائرہونگے،اعزازمیں16اگست کو فل کورٹ ریفرنس منعقدہوگا
ISLAMABAD:
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں شاکراللہ جان 17اگست کو ریٹائرمنٹ کی آئینی عمر تک پہنچ کر سبکدوش ہو جائیں گے۔ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سولہ اگست کو منعقد ہوگا ۔جسٹس میاں شاکراللہ جان کی ریٹائرمنٹ پر جسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن جائیں گے ۔
جسٹس میاں شاکراللہ جان کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 16رہ جائے گی۔جسٹس میاں شاکراللہ جان 13دسمبر1993کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، 1995میں مستقل ہوئے اور 10 جنوری 2002کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے۔ فاضل جج 31جولائی 2004کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔جسٹس میاں شاکراللہ جان 3نومبر 2007کو پی سی اوکے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں میں شا مل تھے ۔
فاضل جج اعلیٰ عدلیہ کے ججوںکو پی سی اوکے تحت حلف اٹھانے سے روکنے کا حکم جاری کرنے والے سات ججوں میں بھی شامل تھے۔جسٹس میاں شاکراللہ جان جسٹس جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے تھے۔