مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی ثنااللہ پرقیدیوں کا حملہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل

کوٹ بھلوال میں بھارتی قیدیوں نےپاکستانی قیدی ثنااللہ پرحملہ کردیاجس کے نتیجے میں اس کےسرپرچوٹیں آئیں اوروہ کومےمیں ہے


ویب ڈیسک May 03, 2013
17 سال سےکوٹ بھلوال کی جیل میں قید ثناللہ کوجموں میڈیکل کالج کےاسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

سربجیت سنگھ کی پاکستانی جیل میں ہلاکت کےبعد بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں پرحملوں کاسلسلہ شروع ہوگیا اورمقبوضہ کشمیر میں پاکستانی قیدی ثنااللہ ساتھی قیدیوں کے تشدد سے شدیدی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سربجیت سنگھ کی پاکستانی جیل میں ہلاکت کےبعد مقبوضہ کشمیر کی جیل کوٹ بھلوال میں بھارتی قیدیوں نے پاکستانی قیدی ثنااللہ پرحملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ثنااللہ کے سر پرچوٹیں آئیں اوروہ کومےمیں ہے، حکام کے مطابق 17 سال سےکوٹ بھلوال کی جیل میں قید ثناللہ پر کلہاڑی سے وار کئے گئے ، شدید زخمی ثنااللہ کوپہلے جموں میڈیکل کالج کےاسپتال اورپھروہاں سے چندی گڑھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ کچھ بھارتی ٹی وی چینلزکےمطابق ثنااللہ پرحملہ سابق بھارتی فوجی نےکیاہے۔

کوٹ بھلوال کی جیل میں قید ثناللہ پر حملہ بھارتی حکومت کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی حفاظت سربجیت پر حملے کے باوجود یقینی بنائی جائے گی بلکہ بھارتی حکومت کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا کہ پاکستانی قیدیوں کو بھارتی قیدیوں سے علیحدہ بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں