یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری 11 افراد ہلاک

فضائی بمباری میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک July 03, 2018
بمباری میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے شمالی یمن کے شہر 'سادا' میں رات گئے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

فضائی بمباری میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری کا الم ناک واقعہ

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بمباری شادی کی تقریب میں کی گئی جب کہ بمباری کے بعد لڑاکا طیارے بہت دیر تک علاقے میں پرواز کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔