لوڈشیڈنگ کیسچیف جسٹس ہائیکورٹ نے وزارت پانی و بجلی حکام کو طلب کرلیا

رہائشی علاقوں کے فیڈر بند کرکے تجارتی علاقوں میں بجلی دینے والوں کیخلاف 5سال میں کیا کارروائی کی گئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ

رہائشی علاقوں کے فیڈر بند کرکے تجارتی علاقوں میں بجلی دینے والوں کیخلاف 5سال میں کیا کارروائی کی گئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزارت پانی و بجلی حکام کو فوری طور پر طلب کر لیا ۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اتنے سالوں سے پتہ ہی نہیں چلا سکے کہ کتنی غیر ضروری بجلی استعمال ہو رہی ہے، آپ پیپکو کے نیچے بیوروکریسی کی طرح کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں کے فیڈر بند کر کے تجارتی علاقوں میں بجلی دینے والوں کے خلاف 5 سال میں کیا کارروائی کی گئی۔

اس موقع پر لیسکو چیف محمد سلیم نے کہا کہ کمرشل مارکیٹوں میں 8 سے 10 بجے تک بجلی بند کریں گے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے جوائنٹ سیکریٹری پانی و بجلی کو فوری طور پرعدالت میں طلب کر لیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story