پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نا اہل قرار

سردار یار محمد رند ہائیكورٹ كے فیصلے كیخلاف سپریم كورٹ سے رجوع كریں گے، ترجمان


ویب ڈیسک July 03, 2018
یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کو عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے جعلی ڈگری اور قتل کے مقدمات کے الزامات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس پر انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی جس نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے بعد تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی اپیل پر سماعت کی اور گزشتہ سماعت پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے كہا كہ صوبائی صدر سردار یار محمد رند كے خلاف آنے والے ہائیكورٹ كے فیصلے كے خلاف سپریم كورٹ سے رجوع كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔