کراچی میں عام انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی شروع کردی گئی
آج سےکراچی کے تمام حساس علاقوں میں 3 ہزارپاک فوج کے جوان تعینات کئے جارہےہیں۔
عام انتخابات کے دوران فرائض کی انجام دہی کے لیے پاک فوج کے دستے کراچی کےعلاقےملیرچھاونی سےروانہ ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق پاک فوج کے جوانوں پرمشتمل 2 دستے ملیرچھاؤنی سے شہرکے مختلف مقامات کی جانب روانہ ہوئے ہیں، آج سےکراچی کے تمام حساس علاقوں میں 3 ہزارپاک فوج کے جوان تعینات کئے جارہےہیں، پاک فوج کے اہلکارکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکے لئےحساس علاقوں میں موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے پاک فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو ملک بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکورٹی کے فرائض انجام دے گی۔