جنوبی وزیر ستان چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ اہلکار شہید 10شدت پسند ہلاک

فورسز کی جوابی کارروائی میں 10شدت پسند بھی مارے گئے جب کہ دیگر شدت پسند اپنے ہتھیار اوردیگرسامان چھوڑ کرفرارہوگئے


ویب ڈیسک May 03, 2013
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10شدت پسند بھی مارے گئے جب کہ دیگر شدت پسند اپنے ہتھیار اوردیگرسامان چھوڑ کرفرارہوگئے فوٹو:اے ایف پی/فائل

سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیر ستان کی تحصیل لدھا میں شدت پسندوں نے صبح سویرے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی جس سے ایک اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10شدت پسند بھی مارے گئے جب کہ دیگر شدت پسند اپنے ہتھیار اوردیگرسامان چھوڑ کرفرارہوگئے، فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں