کوئٹہ فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام جاری

فوج کی نگرانی میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بیلٹ پیپرز اندرون بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہنچائے جائیں گے.


ویب ڈیسک May 03, 2013
فوج کی نگرانی میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بیلٹ پیپرز اندرون بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہنچائے جائیں گے، فوٹو: فائل

QUETTA: بلوچستان کے تمام اضلاع میں فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

کراچی سے بیلٹ پیپرز لے کر پہلا جہاز کوئٹہ پہنچ گیا ہے جہاں سے فوج کی نگرانی میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بیلٹ پیپرز اندرون بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہنچائے جائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سلطان بایزید کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام فوج کی نگرانی میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں