بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میں ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری

قانون کے مطابق ریلی نکالنے سے 3 دن پہلے این او سی لیا جانا لازمی ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 03, 2018
بغیر اجازت ریلی نکالنے پر بلاول بھٹو سے 5 جولائی تک جواب طلب . (فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میں بغیر اجازت ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ریلی نکالنے سے 3 دن پہلے این او سی لیا جانا لازمی ہے جب کہ بلاول بھٹو نے انتظامیہ سے پیشگی اجازت کے بغیر ریلی نکالی، 3 روز پہلے ریلی کی اجازت لی ہوتی تو سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاسکتے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر مشتعل مظاہرین کا حملہ

واضح رہے اتوار کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے کراچی کے علاقے لیاری میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا تھا اور قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کے ڈنڈوں سے شیشے توڑ دیئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |