کراچی جناح برج پر فائرنگ سے ایڈووکیٹ شکیل احمد جاں بحق والد زخمی

کراچی بار ایسوسی ایشن نے فائرنگ کے اس واقعے کے خلاف ہفتے کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا۔


ویب ڈیسک May 03, 2013
کراچی بار ایسوسی ایشن نے فائرنگ کے اس واقعے کے خلاف ہفتے کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

جناح برج پر فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ شکیل احمد جاں بحق جبکہ ان کے والد ایڈووکیٹ علی احمد جان زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ایڈووکیٹ شکیل احمد اپنے والد کے ہمراہ ماری پور گلبائی میں اپنی رہائش گاہ سے ہائی کورٹ جا رہے تھے کہ جناح برج کے آئی سی آئی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ شکیل احمد موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے والد ایڈووکیٹ علی احمد جان شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے فائرنگ کے اس واقعے کے خلاف ہفتے کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |