چھاتی کے سرطان میں خطرناک اضافے کی وجہ ماڈرن لائف اسٹائل ہے برطانوی تحقیق

علاج کی جدید سہولیات اور شعور کی وجہ سے 20 سال میں چھاتی کے سرطان سے ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد 50 فیصد کم ہو گئی


ویب ڈیسک May 03, 2013
علاج کی جدید سہولیات اور شعور کی وجہ سے 20 سال میں چھاتی کے سرطان سے ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد 50 فیصد کم ہو گئی ، فوٹو: اے ایف پی ، فائل

برطانوی تحقیقاتی ادارے نے چھاتی کے سرطان میں خطرناک اضافے کی وجہ ماڈرن لائف اسٹائل کو قرار دیا ہے۔

برطانیہ کے کینسر ریسرج سینٹر کی تحقیق کے مطابق ملک میں 50 سال سے کم عمر کی 27 خواتین روزانہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہو رہی ہیں جبکہ ایک سال میں چھاتی کے سرطان میں 10 ہزار خواتین کا مبتلا ہونا تشویش کی بات ہے، ادارے نے کینسر کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ ماؤں میں ماڈرن لائف اسٹائل کو قرار دیا ہے۔ 30 اور 40 سال کی عمر میں بچے پیدا کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان، کم بچوں کی پیدائش اور انتہائی کم عرصے تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانا جیسے عوامل چھاتی کے سرطان کا خطرہ پیدا کر رہے ہیں ، شراب نوشی کی کثرت اور ورزش نہ کرنا بھی کینسر کی وجہ ہے۔

چھاتی کا سرطان ہر سال دنیا بھر کی 12 ہزار خواتین کی موت کی وجہ بن رہا ہے، فیملی پلاننگ کے لئے لی جانے والی مانع حمل کی گولیاں بھی اس موذی مرض میں اضافے کا سبب ہیں جبکہ عام طورپرچھاتی کا سرطان 50 سال سے بڑی عمرکی خواتین کو ہوتا ہے، تاہم ہر 5 میں سے ایک مریض 50 سال سےکم عمر ہے۔ علاج کی جدید سہولیات اور لوگوں میں بڑھتے شعور کی وجہ سے گزشتہ 20 سال میں چھاتی کے سرطان سے ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد 50 فیصد کم ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |