سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں فورسبرگ نے بنایا


Sports Desk July 03, 2018
فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں فورسبرگ نے بنایا . (فوٹو : اے ایف پی)

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

روس میں جاری 21ویں عالمی فٹبال کپ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں ہاٹ فیورٹ سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں فورسبرگ نے بنایا، فاتح ٹیم اب راؤنڈ 8 میں انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان شیڈول آخری پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

دوران میچ سوئس ٹیم نے اگرچہ گیند پر زیادہ کنٹرول حاصل کیے رکھا اور سوئیڈش ٹیم کے گول پر حملے بھی زیادہ کیے لیکن ان کی تمام کاوشیں ناکام رہیں اور سوئیڈن نے ایک گول کر کے میگا ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کا اہتمام کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔