فوج کی زیر نگرانی بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام شروع کردیا گیا

ترسیل کے دوران کسی بھی خطرات سے نمٹنےکیلئے پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کے دستے بھی الیکشن کمینشن کےعملے کے ساتھ ہیں


ویب ڈیسک May 03, 2013
بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنےکیلئے پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کے دستے بھی الیکشن کمینشن کےعملے کے ساتھ ہیں ، فوٹو ایکسپریس نیوز

الیکشن کمیشن اور پاک فوج کی زیر نگرانی بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے کراچی،لاہور اور اسلام آباد مراکز میں چھاپے گئے، اب تک مالاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تک بیلٹ پیپرز پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ ہزارہ ڈویژن کے قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 17 حلقوں کے بیلٹ پیپرز متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں تک پہنچانے کے لیئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔

بلوچستان اور سندھ کے انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کراچی میں واقع پرنٹنگ پریس سے ہو رہی ہے جبکہ لاہور کے پرنٹنگ پریس سے گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے حلقوں میں بیلٹ پیپرز پہنچائے جا رہے ہیں، اس عمل کو 7 مئی تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی سے بیلٹ پیپرزلے کر پہلاجہازکوئٹہ پہنچ گیا ہے جہاں سے پولنگ کا سامان فوج کی نگرانی میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے اندرون بلوچستان مختلف اضلاع میں پہنچایا جائے گا، اس موقع پر بلوچستان کے الیکشن کمشنرسلطان بایزید کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کو بیلٹ پیپرزکی ترسیل کا کام مرحلہ وارمکمل کرلیا جائے گا، جہازوں کے ذریعے شمسی ایئربیس، گوادراورجیکب آباد ایئرپورٹ پربھی بیلٹ پیپرزپہنچائے جائیں گے جہاں سے ان کی ہیلی کاپٹرزکے ذریعے ترسیل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں