ہندی سینما کے 100 سال مکمل ہونے پر بنائی جانے والی فلم بامبے ٹاکیز ریلیز

فلم کے ٹائٹل سانگ میں پہلی بار کنگ خان اور عامر خان سمیت بالی ووڈ کے تقریبا تمام ہی نامور اداکاروں نےپرفارم کیا ہے

فلم کے ٹائٹل سانگ میں پہلی بار کنگ خان اور عامر خان سمیت بالی ووڈ کے تقریبا تمام ہی نامور اداکاروں نےپرفارم کیا ہے فوٹو: فائل

ہندی سینما کے 100 سال مکمل ہونے پر بنائی جانے والی فلم ''بامبے ٹاکیز'' کو نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے 100 سال مکمل ہونے پر 4 نامور ہدایت کاروں کرن جوہر، زویا اختر، دیباکار بینرجی اور انوراگ کشیاپ کی مل کر بنائی جانے والی خصوصی پیشکش بامبے ٹاکیزسینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

4 شارٹ فلموں پر مشتمل بامبے ٹاکیز میں رانی مکھرجی، امیتابھ بچن، کترینہ کیف سمیت کئی نامور بالی وڈ اداکار جلوہ گر ہو رہے ہیں ،"بامبے ٹاکیز " کے ٹائٹل سانگ میں پہلی بار کنگ خان اور عامر خان سمیت بالی ووڈ کے تقریباً تمام ہی مانے جانے اداکاروں نے پرفارم کیا ہے۔
Load Next Story