انتخابات کے دوران جیپ کو ڈلنے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا مریم نواز

(ن) لیگ کے امیدواروں کو زبردستی شیر کے نشان سے دستبردار کرایا جارہا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک July 04, 2018
(ن) لیگ کے امیدواروں کو زبردستی شیر کے نشان سے دستبردار کرایا جارہا ہے، مریم نواز . فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران جیپ کو ڈلنے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ انتخابات سے قبل (ن) لیگ کے امیدواروں کو زبردستی شیر کے نشان سے دستبردار کرایا جارہا ہے اور کسی نے وفاداری تبدیل نہیں کی ان سے زبردستی کروائی گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک 70 سال سے قانون کی حکمرانی سے محروم ہے، پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جانا چاہیے اور اداروں کو اپنی حدود میں رہنے کی ہدایت کرنا غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے عوام یہ جان لیں ووٹ اگر جیپ کو دیا تو وہ خلائی مخلوق کو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کے ساتھ؟ مریم نواز

مریم نواز کا وطن واپسی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی میں اور میاں صاحب پاکستان چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کو مضبوط بنانا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو پاکستان میں بہتری نہیں آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔