شوبز کے ستارے بھی سیاست کے میدان میں

گلوکارابرارالحق تحریک انصاف کی ٹکٹ پراین اے 78 نارووال سے احسن اقبال کا مقابلہ کررہے ہیں


ویب ڈیسک July 04, 2018
گلوکارابرارالحق تحریک انصاف کی ٹکٹ پراین اے 78 نارووال سے احسن اقبال کا مقابلہ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

عام انتخابات میں جہاں سیاسی افراد میدان میں ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عوامی نمائندگی کے لیے قسمت آزمائی کریں گے۔

ملکی انتخابات میں دوسرے افراد کی طرح شوبز سے وابستہ افراد بھی قسمت آزمائی کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی طرف سے فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار ایوب کھوسو پی ایس 101 سے ووٹوں کی جنگ میں کود پڑے ہیں۔ اداکارساجد حسن بھی کراچی کےحلقہ این اے 256 سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے مخالف امیدواروں کوچیلنج کریں گے۔

گلوکارابرارالحق تحریک انصاف کی ٹکٹ پراین اے 78 نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کا مقابلہ کررہے ہیں۔ وہ 2013 کےعام انتخابات میں اس ہی نشست سے شکست کھا چکےہیں۔

گلوکارجواد احمد اپنی جماعت برابری پارٹی کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 131 اوراین اے 132 پر بڑے سیاسی رہنماوں سے ٹکرائیں گے۔ جواد احمد کراچی کے حلقہ این اے 246 سے بلاول بھٹو کا بھی مقابلہ کریں گے۔ اسی طرح اداکارہ گل رعنا مخصوص نشست پرپیپلزپارٹی کی امیدوارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔