بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے

ایونٹ کامقصد پُر امن پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 04, 2018
ایونٹ کامقصد پُر امن پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ترجمان پاک فوج ۔ (فوٹو آئی ایس پی آر)

بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ہیں جو آئی ایس پی آر کے اشتراک سے اگست میں ہونے والے ''رنگ آف پاکستان'' مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بین الاقوامی ریسلرز اگست میں ہونے والے ''رنگ آف پاکستان'' مقابلوں میں شریک ہوں گے اور ان مقابلوں کا اہتمام آئی ایس پی آر کے اشتراک سے کیا جائے گا جب کہ اس ایونٹ کامقصد پُر امن پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں برطانیہ، فرانس اور امریکا کے ریسلرزشریک ہوں گے اور یہ مقابلے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔