زرداری حکومت کا ملبہ آنے والی حکومت پر گرے گا چوہدری نثار علی

الیکشن اتنے اہم نہیں جتنا اس کے بعد کے حالات ہیں اور اصل مسئلہ انتخابات کے بعد ملک کو سنبھالنا ہے۔،چوہدری نثارعلی


ویب ڈیسک May 03, 2013
حکومت اکیلے کوئی پارٹی بنائے یا اتحاد بنے لیکن اس کی سمت درست ہونی چاہئے۔ چوہدری نثار علی خان فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے 11 مئی کا الیکشن اتنا اہم نہیں جتنا اس کے بعد کے حالات ہیں اور اصل مسئلہ انتخابات کے بعد ملک کو سنبھالنا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ کمزور معاشی صورتحال ہمارا اصل امتحان ہوگا، زرداری حکومت کا ملبہ آنے والی حکومت پر گر سکتا ہے، انہوں نے کہا حکومت اکیلے کوئی پارٹی بنائے یا اتحاد بنے لیکن اس کی سمت درست ہونی چاہئے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا وہ سمت درست نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے اندر پہلے شخص ہوں گے جو تنقید کریں گے، آرمی چیف کی تقریر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا اللہ کا نظام سزا اور جزا پر ہی ہے جہاں سزا اور جزا نہ ہو وہاں وہی حالت ہوتی ہے جو اس وقت ملک کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں