شمالی کوریا امریکا پر ایٹمی حملہ کرسکتا ہے پینٹاگون

شمالی کوریا اپنےایٹمی اورلانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کوتیزی سےآگےبڑھارہاہے،ان کامقصد امریکاکوہدف بناناہے،پینٹاگون


ویب ڈیسک May 03, 2013
شمالی کوریا اپنےایٹمی اورلانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کوتیزی سےآگےبڑھارہاہےاوران کامقصد امریکاکوہدف بناناہے،پینٹاگون

پینٹاگون نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکا پر ایٹمی حملہ کرسکتا ہے۔

پینٹاگون نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے متعلق اپنی رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کردی جس کے مطابق شمالی کوریا اپنے ایٹمی اور لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے اور ان کا مقصد امریکا کو ہدف بنانا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کو ایٹمی ملک تسلیم نہیں کرے گا جس کی وجہ سے شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں سے امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کو خطرات لاحق ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا مزید ایٹمی تجربات ضرور کرے گا ۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا اورجنوبی کوریا کے خلاف حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگرضرورت پڑی تو امریکا پر ایٹمی حملہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں