کرپشن کیس نہیں سن سکتےکیا اللہ کے پاس بھیج دیں چیف جسٹس
عطا الحق قاسمی تقرری کیس میں ریمارکس، تنخواہ کی منظوری پر اسحق ڈار طلب
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عدالت مقدمہ نہیں سن سکتی توکیا کرپشن کا کیس اللہ کے پاس بھیج دیں؟
سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کو چیئرمین پی ٹی وی لگانے کے مقدمے میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اور سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کو9 جولائی کو طلب کر لیا عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی سمن اسحق ڈار کی لاہور رہائش گاہ پر چسپاں کیے جائیں اور طلبی کے سمن کی تعمیل میڈیا کے ذریعے بھی کرائی جائے۔
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے عدالت کو بتایا کہ عطا الحق قاسمی کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری وزارت خزانہ نے دی اور اسحٰق ڈارکے حکم کے بغیر وزارت خزانہ منظوری نہیں دے سکتی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ اسحق ڈار لندن میں اچھے بھلے پھر رہے ہیں، عدالت بلائے توکہتے ہیں میری طبیعت ٹھیک نہیں۔
فواد حسن نے کہا کہ نواز شریف نے عطا الحق قاسمی کی تقرری کا تحریری حکم نہیں دیا تھا، عدالت نواز شریف کے زبانی احکام کوکالعدم قرار نہ دے، عدالتی آبزرویشن کے بعد تمام احکام تحریری طور پر جاری ہوتے ہیں، نواز شریف نے عطا الحق قاسمی کو صرف ڈائریکٹر پی ٹی وی لگانے کی منظوری دی تھی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈارکی طلبی فواد حسن فواد کے بیان کی روشنی میں کی گئی، آج (بدھ کو) عطا الحق قاسمی کی وکیل عائشہ حامد دلائل دیںگی، عائشہ حامدکا موقف ہے عدالت کو آئین کے آرٹیکل184(3) میں مقدمہ سننے کا اختیار نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عدالت مقدمہ نہیں سن سکتی توکیا کرپشن کا کیس اللہ کے پاس بھیج دیں؟ ممکن ہے کیس نیب کو بھجوا کر 3 ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیں تاہم عطا الحق قاسمی کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔
عدالت نے سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدکو طلب کیا تھا لیکن ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ بیرون ملک ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ تقرری شفاف انداز سے نہیں ہوئی، سمری کے ساتھ کسی دوسرے شخص کا نام تجویز نہیں کیا گیا، عطاالحق قاسمی شاعر ہیں ان کے پاس پی ٹی وی جیسے ادارے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، چیف جسٹس نے کہا لگتا ہے کہ بڑے منظم انداز سے تقرری کا عمل کیا گیا، ایک کہانی نویس کو میڈیا پرسن نہیں کہہ سکتے، عطا الحق قاسمی کوکس اختیارکے تحت بھاری تنخواہ اور مراعات دی گئیں، ان کو 15 لاکھ روپے تنخواہ ملتی تھی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ تنخواہ کی مد میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم دی گئی، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عطا الحق قاسمی کو پٹرول، موبائل فون اور تفریحی اخراجات پر لامحدود مراعات دی گئیں، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا زلزلہ زدگان کے فنڈز سے پیسے تو نہیں دیے گئے؟ ریاستی پیسے سے اسلام آبادکلب کی ممبر شپ خریدی گئی، ممبر شپ فیس سود سمیت وصول کریں گے۔
عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن اسکینڈل میں ملوث ملزم محسن حبیب وڑائچ کی عدم گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گرفتارکرنے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہیں تحفظ دینے والے بھی اندر نہ چلے جائیں، ملک بھر کی جیلوں میں خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس میں عدالت نے جیل اصلاحات سے متعلق وفاقی محتسب کی رپورٹ پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے اسلام آباد میں جیل کی تعمیر منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملک بھرکی جیلوں میں56 ہزار قیدیوںکی گنجائش ہے لیکن ان میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، جیلوں میںکمسن قیدیوںکی تعداد 1225ہے، عدالت عظمیٰ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی اپیل منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلے کے ذریعے بدین سے پیپلزپارٹی کی امیدوار قومی اسمبلی یاسمین شاہ کوجعلی ڈگری پر تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، طیبہ تشدد کیس میں سزا کے خلاف ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ طیبہ اور ان کی کفالت کرنے والوں سے مل کرکیس کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کیس کے فوجداری حصے میں ملزمان کو سزا ہو چکی ہے لیکن کیا ملزمان گرفتار ہوئے ہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد طارق جہانگیری کا کہنا تھا کہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کوگرفتارکر لیا گیا ہے تاہم راجا خرم کی اہلیہ عمرے پر روانہ ہوگئی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کا دوسرا حصہ بچوں کے تحفظ کا قانون ہے، حکومت کوکئی بار واضح قانون سازی کا کہہ چکے ہیں لیکن اقدامات نہیں کیے گئے، قانون کا تجویزکردہ مسودہ نگراں حکومت کو ریفر کر دیتے ہیں، خاتون وکیل عائشہ حامدکا کہنا تھا تشددکا شکار ہونے والی بچی طیبہ ایس او ایس ویلج میں خوش ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم طیبہ اور اس کی کفالت کرنے والوں سے ملنا چاہتے ہیں، طیبہ سے مل کرکوئی فیصلہ کریں گے۔