انگلینڈ نے کولمبیا کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلیے ٹکٹ کٹوالیا
انگلینڈ کے اسٹرائیکر ہیری کین نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلادی۔
فٹبال ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں جب کہ آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کولمبیا کوپنالٹی شوٹس پر 3-4 سے شکست دے کر گھر واپس جانے پر مجبور کردیا۔
کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک دنوں ٹیموں کا کوئی بھی کھلاڑی فٹبال کو جال تک نہ پہنچاسکا، جب میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا کھیل کے دوسرے ہاف کے 57 ویں منٹ میں انگلینڈ کے اسٹرائیکر ہیری کین نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلادی جو تقریباً میچ کے آخر تک برقرار رہی لیکن کھیل کے 90 ویں منٹ میں کولمبیا کے ییری منا نے گول کرکے میچ میں سنسنی پیدا کردی اور میچ اضافی ٹائم میں چلا گیا جہاں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور اس طرح پینالٹی شوٹس پر انگلینڈ کولمیبا کو 4-3 کے مارجن سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
علاوہ ازیں آج کے دن کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں سویڈن نے سوٹزرلینڈ کو بھی 1-0 سے شیست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔