امریکا میں سیکیورٹی صورتحال خراب شہری محتاط رہیں چین

فائرنگ سے ہلاکتیں، چوریاں، ڈکیتیاں امریکا میں عام ہیں، واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کا انتباہ۔

فائرنگ سے ہلاکتیں، چوریاں، ڈکیتیاں امریکا میں عام ہیں، واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کا انتباہ۔ فوٹو: اے پی

امریکہ سے تجارتی تنازعہ کے دوران چین نے اپنے شہریوں کو امریکا میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ امریکا میں سیکیورٹی صورتحال بہت خراب ہے، چینی سفارتخانے نے مزید کہا کہ امریکا میں فائرنگ سے ہلاکتیں، چوریاں، ڈکیتیاں عام ہیں۔ امریکی کسٹم ایجنٹ بلاوجہ تلاشی لیتے ہیں اور چینی شہریوں کا سامان قبضے میں لے لیتے ہیں۔


انتباہ میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں فراڈ کرنا عام سی بات ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی بہت خطرہ ہے۔ امریکی سفر کے دوران چینی شہریوں کو مہنگے میڈیکل بل بھی ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مزید کہا کہ وہ امریکا میں سفر کے دوران مشتبہ افراد سے محتاط رہے اور رات کو اکیلے میں سفر سے گریز کریں۔

 
Load Next Story