کراچی کورنگی میں فائرنگ اے این پی کے امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق

الیکشن کمیشن نے این اے 254 میں ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک May 03, 2013
الیکشن کمیشن نے این اے 254 میں ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار صادق زمان خٹک اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے نمائندے کے مطابق اے این پی کے حلقہ این اے 254 کے امیدوراصادق زمان خٹک رحمانیہ مسجد سے اپنے بچے احمد زمان خٹک کے ہمراہ نماز پڑھ کرباہر نکل رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے ان کی لاش اوران کے زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورعلاقے میں دکانیں اور تمام بازاربند ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی عرفان بھٹو کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گھات لگائے بیٹھے تھے اورجیسے ہی اے این پی کے امیدوار نمازپڑھ کر مسجد سے باہر نکلے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 254 میں ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداعتدال پسند جماعتوں کونشانہ بنارہے ہیں اورآج تک ایسی مذموم کارروائیوں میں ملوث کسی ایک بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |