افغانستان نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں افغانستان کے صالح محمد نے شام کے عمر الکوجا کو 2 کے مقابلے میں 7 فریم سے شکست دی


ویب ڈیسک May 03, 2013
فائنل میں افغانستان کے صالح محمد نے شام کے عمر الکوجا کو 2 کے مقابلے میں 7 فریم سے شکست دی فوٹو: فائل

TRIPOLI: ایشین اسنوکرچیمپئن شپ کا فائنل افغانستان کے صالح محمد نے جیت لیاہے۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل افغانستان کے صالح محمد اورشام کے عمر الکوجا کے درمیان کھیلا گیا جسے صالح محمد نے 2 کے مقابلے میں 7 فریم سے جیت لیا،صالح محمد سابق پاکستانی کیوئسٹ ہیں اوروہ افغانستان کی نمائندگی کررہے تھے۔ فاتح کھلاڑی کو ٹرافی کے ساتھ 7 ہزار ڈالرکی انعامی رقم بھی دی گئی جب کہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ساڑھے13 ہزار ڈالرزتھی۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کراچی میں 27 اپریل سے شروع ہوئی جس میں چین،ہانگ کانگ،تھائی لینڈ،فلپائن، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات، قطر، سری لنکا، نیپال، بنگلا دیش، بھوٹان اور افغانستان سیمت 14 ممالک کے 40 کھلاڑیوں نے شرکت کی ،چیمپئن شپ میں پاکستان کے 8 کیوئسٹ نے بھی حصہ لیا تاہم کوئی بھی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |