نواز شریف ہر ایک کو پیسے سے خرید لیتے ہیں لیکن جنون کی کوئی قیمت نہیں عمران خان
11مئی کوہونے والا میچ بہت زبردست ہوگا ایک طرف ’’نون‘‘ اوردوسری طرف ’’جنون‘‘ ہوگا، عمران خان
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ہر ایک کو پیسے سے خرید لیتے ہیں لیکن جنون کی کوئی قیمت نہیں ہے۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 17سال سے 11 مئی کے میچ کا انتظار ہے، انشا اللہ بہت زبردست میچ ہوگا جس میں ایک طرف "نون" اور دوسری طرف "جنون" ہوگا، نواز شریف ہر ایک کو پیسے سے خرید لیتے ہیں لیکن جنون کی کوئی قیمت نہیں،نواز شریف اور آصف زرداری اپنی پانچ پانچ باریاں لے چکے ہیں وہ اب وہ حکومت میں آکر ایسا کیا کریں گے جو پہلے نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے حکمران مجرم ہوں اس کا کوئی مستقبل نہیں،پاکستان کا سنہری دورآنے والا ہے اور اب دنیا میں ہرے پاسپورٹ اورسبزہلالی پرچم کی عزت ہوگی، نوجوان تبدیلی کےلئےتیاررہیں اب ایک نیا اسلامی فلاحی پاکستان بنے گا جو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے، ہمارے پاس اتنا کوئلہ ہے کہ ہم دوسرے ممالک کو بجلی فراہم کرسکتے ہیں، ہم صرف پاکستان کے سونے اور تانبے کے ذخائر بیچ کر ہی امیر ترین ملک بن سکتے ہیں، دنیا کے 14 اونچے پہاڑوں میں پاکستان کا نام آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ملک میں موجود پانی کے ذخائر سے ہی بجلی پیدا کریں تو ہمیں 50ہزارمیگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جو ملکی ضرورت سے کہیں زیادہ ہوگی۔