فلپائن اور آسٹریلیا کے باسکٹ بال میچ میں کورٹ میدان جنگ بن گیا

اس لڑائی کا نتیجہ یہ نکلا کہ فلپائن کے9 اور چار آسٹریلوی پلیئرز کو باہر نکال دیا گیا۔


Sports Desk July 04, 2018
اس لڑائی کا نتیجہ یہ نکلا کہ فلپائن کے9 اور چار آسٹریلوی پلیئرز کو باہر نکال دیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

منیلا میں میزبان فلپائن اور آسٹریلیا کے درمیان انٹرنیشنل باسکٹ بال میچ کے دوران کورٹ میدان جنگ بن گیا، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب لاتیں اور گھونسے چلائے۔

فلپائن اور آسٹریلیا کے درمیان انٹرنیشنل باسکٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب ایک فلپائنی پلیئر نے حریف کھلاڑی کو بازو سے پکڑا، اس لڑائی کا نتیجہ یہ نکلا کہ فلپائن کے9 اور چار آسٹریلوی پلیئرز کو باہر نکال دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میزبان سائیڈ میں صرف 3 پلیئر باقی رہنے کے باوجود مقابلہ جاری رہا اور آخر میں مہمان ٹیم 89-53 سے فتحیاب رہی، باسکٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیبا نے ڈسپلنری کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں