پنالٹی ضائع کرنے پر ڈنمارک کے فٹبالر کو موت کی دھمکیاں ملنے لگیں
انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ لوگوں نے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔
پنالٹی ضائع کرنے پر ڈنمارک کے اسٹرائیکر نکولائی جورگینسین کو موت کی دھمکیاں ملنے لگیں جب کہ ڈینش فٹبال ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے پولیس کو باقاعدہ رپورٹ بھی کردی ہے۔
ورلڈ کپ میں کروشیا کے خلاف لاسٹ 16 میچ میں مقابلہ مقررہ وقت میں 1-1 سے رہنے کے بعد ہونے والے پنالٹی شوٹ آؤٹس میں جورگینسین گیندکو جال میں ڈالنے میں ناکام رہے تھے، اس کی وجہ سے ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر ہونا پڑا،انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ لوگوں نے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔