کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات
لاہور:
شہر قائد میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم مزید حسین بنادیا ہے، کراچی میں آج موسم قدرے خوشگوار رہنے کی توقع ہے، لوگوں نے موسم کا لطف اٹھانے کے لیے سمندر کا رخ کرلیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہے گا۔
شہر قائد میں آج دن کے اوقات میں 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی، آج شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔