لاہورمیں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ مسجد کے پیش امام جاں بحق

جاں بحق پیش امام خرم قادری کا تعلق سنی تحریک سے ہے اور وہ ہماری جماعت کےعلما بورڈ کے رکن تھے،ترجمان سنی تحریک


ویب ڈیسک May 03, 2013
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پیش امام خرم رضا قادری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فوٹو:ایکسپریس

ٹبی سٹی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد کے رہائشی خرم رضا قادری موتی بازار میں قائم شاہی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کے بعد رکشے کے ذریعے گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، خرم رضا خان کو دو گولیاں لگیں جب کہ ایک گولی رکشے کے ڈرائیور کو بھی چھوتی ہوئی گزری۔ پولیس نے واقعہ کے بعد رکشہ ڈرائیور کا بیان ریکارد کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان سنی تحریک کے مطابق جاں بحق ہونے والے پیش امام خرم قادری کا تعلق ان کی جماعت سے ہے اور وہ سنی تحریک علما بورڈ کے رکن تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں