سنجو بابا نے اپنی بھائی گیری سے شاہ رخ خان کی کیسے مدد کی

سنجے دت نے اس وقت میری مدد کی جب کوئی میرے ساتھ نہیں تھا، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک July 04, 2018
شاہ رخ خان سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکار سنجے دت کو اپنا بڑابھائی مانتے ہیں کیونکہ سنجے دت نے ان کی ایسے وقت میں مدد کی تھی جب ان کی زندگی میں کوئی نہیں تھا۔

نامور اداکار سنجے دت بالی ووڈ میں صرف اداکاری کے لیے نہیں بلکہ ''بھائی گیری''کے لیے بھی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ انڈسٹری میں''سنجوبابا''کے نام سے مشہور ہیں۔ لیکن اوپر سے سخت نظر آنے والے سنجو بابا دل کے بہت نرم ہیں اور دوستوں کی مدد کے لیے ہمیشہ حاضر رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ماضی میں بھی پیش آیا تھا جب شاہ رخ خان کو مدد کی ضرورت تھی اور سنجے دت ان کی مدد کو پہنچے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت نے نشے کی حالت میں مجھ پر تشدد کیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اداکار سنجے دت اور بومن ایرانی موجود ہیں ویڈیو کسی شو کی ہے جس میں شاہ رخ خان اپنے ماضی کا ایک قصہ سنارہے ہیں''جب میں ممبئی میں نیا نیا آیا تھا، میرا کوئی دوست نہیں تھا میں کسی کو نہیں جانتا تھا، میرا جھگڑا ہوگیا تھا کسی کے ساتھ،اس وقت ایسا کوئی نہیں تھا جسے میں مدد کے لیے بلا سکتا، میرے والدین بھی میرے ساتھ نہیں تھے، میں نے خواہش ظاہر کی کہ کاش میں ممبئی میں نہیں دلی میں ہوتا۔ اس وقت صرف ایک آدمی تھا جو اپنی جیپ لے کر میرے پاس آیا تھا اور وہ سنجے دت تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا ''اگر کسی نے بھی تمہیں چھوا تو مجھے بتانا''۔ اس واقعے کے بعد سے میں سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی مانتا ہوں۔''

https://twitter.com/risheek_king/status/1013674280112963584

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر حال ہی میں بننے والی فلم''سنجو''میں ان کی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں کودکھایا گیا ہے۔ فلم شائقین میں بے حد مقبول ہورہی ہے اورصرف 4 روز میں رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں