پرویزمشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

انتخابات کے بائیکاٹ کی وجہ یہ ہے کہ پرویز مشرف کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے انتخابات سے دوررکھا گیا،اے پی ایم ایل

پرویز مشرف بہادری سے تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور مقدمات نمٹائے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے، ترجمان ڈاکٹر امجد فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔


آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے کارکن الیکشن کے روز سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما پرویز مشرف کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے انتخابات سے دور رکھا گیا اور بائیکاٹ کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی رہائی کے لئے کوئی بھی ماورائے آئین اقدام نہیں اٹھایا جائے گا، ہمارے رہنما بہادری سے تمام مقدمات کا سامنا کریں گے اور مقدمات نمٹائے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔
Load Next Story