آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

احتساب عدالت کا ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک July 04, 2018
آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق نیب ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے جج چوہدری منیر نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی، اس حوالے سے 61 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق نیب ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جس میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق، ایل ڈی اے کے چیف انجینیئر اسرار سعید،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر اور سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں