کراچی کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد گرفتار اسلحہ اوربارودی مواد برآمد

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے فضل اللہ گروپ سے ہے، چوہدری اسلم

ملزمان پولیو ورکرز پر حملوں کے علاوہ دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں، ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم فوٹو: ایکسپریس نیوز

سی آئی ڈی پولیس نے شارع نور جہاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیا۔


ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ضیا اللہ، فراز خان عرف حمزہ، ظفر حسین، رفیق اور الیاس عرف صدیق شامل ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے فضل اللہ گروپ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پریشیر ککر بم، ٹینس بال بم، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، گرفتار دہشت گرد شہر میں پولیو ورکرز پر حملوں کے علاوہ دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔
Load Next Story