کرغیزستان میں امریکی افواج کیلئے ایندھن لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

تباہ ہونے والا طیارہ سی 135 ہے جس کا پرواز کے چند منٹ بعد ہی ایئر بیس سے رابطہ منقطع ہو گیا،حکام


AFP May 03, 2013
طیارہ امریکی ایئر بیس سے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد ہی ہوا میں پھٹ کر تین ٹکروں میں تقسیم ہو گیا۔ فوٹو: فائل

کرغیزستان میں امریکی افواج کے لئے ایندھن لے جانے والا طیارہ پرواز کے چند منٹ بعد ہی گرکرتباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز کرغیزستان میں امریکی ایئر بیس سے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد ہی ہوا میں پھٹ کر تین ٹکروں میں تقسیم ہو گیا اور چلدور گاؤں کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ کرغیزستان کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار عملے کے حوالے سے ابھی کسی بھی قسم کی معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں، حکام کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ سی 135 ہے جس کا پرواز کے چند منٹ بعد ہی ایئر بیس سے رابطہ منقطع ہو گیا، عینی شاہدین کا کہناہے کہ انہوں نے طیارے کو فضا میں پھٹتے ہوا دیکھا ۔

دوسری جانب مقامی حکام کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ طیارے میں سوار پائلٹ نے جہاز تباہ ہونے سے قبل ہی پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی جس کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کرغیزستان میں واقع امریکی ائیر بیس سے ہی امریکا کے فوجی دستے افغانستان میں داخل ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں