احسن اقبال حملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد

عدالت نے مرکزی ملزم عابد کودفاع کے لیے سرکاری وکیل کی سہولت مہیا کردی


ویب ڈیسک July 04, 2018
6 مئی کو احسن اقبال پر حملہ ہوا تھا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کے جج عمران علی کی عدالت میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مرکزی ملزم عابد حسین سمیت پانچوں ملزم عدالت میں پیش کئے گئے۔ عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد کردی تاہم پانچوں ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے اگلی پیشی 17 جولائی کواستغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم عابد سے عدالت نے درخواست کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس لئے وکیل نہیں کرسکتا، اسے سرکاری وکیل مہیا کیا جائے، جس پر عدالت نے شازیہ ہمایوں کو ملزم کا سرکاری وکیل مقررکردیا۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو احسن اقبال نارروال میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد حسین نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں