ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کرپشن مقدمات پر فرد جرم عائد
سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے 10 ملین ڈالر کی رقم غبن کرنے کا الزام ہے
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو آج کوالالمپور کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں اینٹی کرپشن پولیس نے سرکاری خزانے میں خرد برد کرنے پر کرپشن اسکینڈل کے تحت 3 مقدمات میں چالان پیش کیے۔ جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کردی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
فرد جرم عائد کرتے ہوئے جج کا کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر کوئی نہیں ہے سابق وزیراعظم نے دسمبر 2014 سے مارچ 2015 کے دوران اپنے دور حکومت میں اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈ سے 10 ملین ڈالر کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد کرپشن کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:نجیب رزاق گرفتار
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ان کی رہائش گاہ سے اینٹی کرپشن کمیشن نے کرپشن کے 3 مقدمات میں حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر اور دفتر سے 273 ملین ڈالر کی مالیت کے اثاثے ضبط کیے تھے۔ سابق وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا آغاز حالیہ الیکشن میں ان کی ناکامی اور مہاتیر محمد کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ہوا۔