ن لیگ بائیکاٹ کے بجائے الیکشن میں حصہ لے بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کو عوام پر اعتماد ہے کہ وہ کسی کٹھ پتلی پارٹی کے ساتھ نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ سے کہا تھا کہ بائیکاٹ کے بجائے الیکشن میں حصہ لے کیونکہ شکست کے ڈرسے دوڑ سے نکلنا نہیں چاہیے۔
نوابشاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں چھوٹے ڈیم بنائے لیکن کسی جماعت نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا۔الیکشن کے قریب آتے ہی سب کو پانی یاد آرہا ہے اورڈیم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ڈیم بنانا حکومت کا کام ہے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔ کالا باغ ڈیم بنانے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکتا ہے، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے ان کی اپنی ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ڈیم نقصان پہنچائے گا۔
پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں بننے والے سیاسی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جو لوگ جمہوریت نہیں چاہتے وہ اکھٹے ہورہے ہیں، کٹھ پتلی الائنس کا کوئی نظریہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی (ن) لیگ کو کہا تھا کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ انتخابی دوڑ سے الگ ہوجائیں۔ شکست کے ڈر سے دوڑ سے نکلنا نہیں چاہیے۔
ایم کیو ایم اور پی آٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہیں جس نے سندھ میں کام کیا ہے، ایم کیو ایم کے پاس تو کوئی منشور نہیں ہے پھر وہ کیسے کام کریں گے۔ پی ٹی آئی کے کردار کے بارے میں لوگ جانتے ہیں، پیپلز پارٹی کو عوام پراعتماد ہے کہ وہ کسی کٹھ پتلی پارٹی کے ساتھ نہیں اور کٹھ پتلیوں کو بھی کہتا ہوں کہ عوام پر اعتماد کریں۔