ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 040 فیصد کمی

گندم، آٹا سمیت 12 اشیا کی قیمتوںمیں اضافہ،انڈے، ٹماٹر،پیاز،آلو اوردیگر10 آئٹم سستے...


Numainda Express May 03, 2013
سب سے زیادہ ریلیف35 ہزارسے زائد کمانے والوں کوملا،سال بہ سال افراط زر 4.15 فیصد رہا۔ فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر)کی شرح میں 0.40 فیصد کمی ہوئی، اس دوران 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،14اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 مئی 2013کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس پی آئی کی بنیاد پر سال بہ سال انفلیشن ریٹ 4.15 فیصد رہا، گزشتہ ہفتے 8 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلیے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.19 فیصد، 8 ہزار1 سے 12 ہزارماہانہ آمدن والے طبقے کے لیے 0.23 فیصد، 12ہزار1سے 18 ہزارروپے ماہانہ کمانے والے گروپ کے لیے 0.28 فیصد، 18 ہزار1سے 35 ہزارروپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.37 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے افراط زرکی شرح میں 0.55 فیصد کمی ہوئی۔



اس جن 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں لہسن، زندہ مرغی، دال مسور، دال ماش، مٹن، بیف،گندم، آٹا، گڑ، ماچس، کیلے اور لان شامل ہیں جبکہ جن 14 اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں انڈے، ٹماٹر، پیاز، آلو، دال چنا، دال مونگ، ایل پی جی، چینی، سرخ مرچ پسی ہوئی، کھلا ویجی ٹیبل گھی، پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور سرسوں کا تیل شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔