پاکستان میں ایکشن دکھانے کیلئے پرجوش ہیں پہلوان بادشاہ خان

پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے لوگ میری فیملی کی طرح ہیں، امریکی ریسلر ٹائنی آئرن


ویب ڈیسک July 04, 2018
پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے لوگ میری فیملی کی طرح ہیں، امریکی ریسلر ٹائنی آئرن ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی پہلوان بادشاہ خان کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان میں ایکشن دکھانے کے لئے پرجوش ہیں۔

کراچی میں ریسلرز ٹائنی آئرن، برینٹ اور خاتون ریسلر ریبل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی پہلوان بادشاہ خان کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان میں ایکشن دکھانے کے لئے پرجوش ہیں، پہلے پاکستان میں کوئی آنے کے لئے تیار نہیں تھا، الحمداللہ اب کئی ممالک سے ریسلرز نے یہاں آنے کی حامی بھری ہے، امید ہے اس بار پہلے سے زیادہ ریسلرز پاکستان آئیں گے جب کہ جلد پاکستان میں بھی نوجوان ریسلرز کو بین الاقوامی میچز کے لئے تیار کریں گے۔

امریکی ریسلر برینٹ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے یہاں کی مہمان نوازی بہت زبردست ہے، یہاں زیادہ وقت گزارنا چاہوں گا۔ اس موقع پر ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا کہ گزشتہ سال کے ایڈیشن میں بہت انجوائے کیا تھا تاہم دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے اور ریسلنگ مقابلوں کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور یہاں کے لوگ میری فیملی کی طرح ہیں، ان لوگوں کے دل بڑے ہیں، پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور کھانے ہر چیز زبردست ہے جب کہ مجھے کراچی کا پان بہت پسند ہے۔

واضح رہے بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلرز پر مشتمل ریسلنگ ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور ریسلنگ مقابلے آئندہ ماہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے جن میں دنیا بھر سے 20 سے زائد ریسلرز ایکشن میں نظرآئیں گے جب کہ 2017 میں ہونے والے پہلا ایڈیشن ریسلر بادشاہ پہلوان خان کےنام رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔