رنبیر اور سنجے کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی


ویب ڈیسک July 04, 2018
رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور سنجو بابا کی نئی فلم 'شمشیرہ' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 'سنجو' کو چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے لئے فلم نگری میں نئے دور کا آغاز کہا جارہا ہے جس میں انہوں نے سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرکے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے والے رنبیر 'سنجو بابا' کے ساتھ ہی اگلی فلم کررہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی نئی فلم 'شمشیرا' میں رنبیر کپور، سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے جس میں اُن کے مدمقابل معروف اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'شمشیرا' 31 جولائی 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کا سنجو کے بعد ایک اورنیا انداز

اس سے قبل رنبیر کپور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شمشیرا عین وہی فلم ہے جس کی مجھے تلاش تھی، ہندی کمرشل فلم دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور فلمی ہیرو کا ایک خاکہ میرے ذہن میں سمایا ہوا ہے، شمشیرا نے مجھے وہ سب کچھ کرنے کی اجازت دی جو کچھ میں سوچتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس پروجیکٹ کے ساتھ میری جذباتی وابستگی ہونے لگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔