شفاف انتخابات کا یقین ہے لیکن کچھ ادائیں ضرور نظر آئیں گی فضل الرحمان

نیب اور عدالتوں کو چاہئے کہ وہ انتخابات پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک July 04, 2018
نیب اور عدالتوں کو چاہئے کہ وہ انتخابات پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں، فضل الرحمان، فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کا یقین ہے لیکن کچھ "ادائیں" ضرور نظر آئیں گی۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کی مرکزی سپریم کونسل کےاہم اجلاس کے بعد سراج الحق، ساجد نقوی، اویس نورانی سمیت دیگر رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کا یقین ہے لیکن کچھ "ادائیں" ضرور نظر آئیں گی جب کہ نیب اور عدالتوں کو چاہئے کہ وہ انتخابات پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان ایک مقناطیس ہے جو اقتدار میں ہو اس طرف جھک جاتا ہے،عمران خان

فضل الرحمان نے (ن) لیگ یا پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری یکسوئی اور نئے عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں چاروں صوبوں میں متفقہ امیدواروں کی فہرست مرتب کرلی ہے ، ملک بھر سےایم ایم اے کی جانب سے قومی اسمبلی کے 191، صوبائی نشستوں پر 404 اور 35 خواتین امیدواروں کو جنرل نشستوں پر میدان میں اتاریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔